March 19, 2025 9:56 AM March 19, 2025 9:56 AM

views 6

ناسا کے خلا باز سُنیتا ولیمس اور Butch Wilmore رات دیر گئے زمین پر لوٹ آئے ہیں۔

ناسا کے خلا باز سُنیتا ولیمس اور Butch Wilmore رات دیر گئے زمین پر لوٹ آئے ہیں۔ اُن کی واپسی SpaceX Crew Dragon اسپیس کرافٹ سے ہوئی ہے۔ اُن کا SpeceX کیپسول خلیجِ میکسیکو میں اُترا۔ ولیمس اور Wilmore دونوں خلا باز پچھلے سال جون سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے ہوئے تھے۔  SpeceX Crew-9 کی واپسی کے...

March 19, 2025 9:55 AM March 19, 2025 9:55 AM

views 11

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے بعد یوکرین کے، توانائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو عارضی طور پر روکنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے، یوکرین میں توانائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی جگہوں پر حملے، عارضی طور پر روکنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ یہ اتفاق، کَل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر اُن کی طویل گفتگو کے بعد ہوا۔ وہائٹ ہاؤس اور Kremlin وونوں دفتروں نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ دونوں ...

March 19, 2025 9:54 AM March 19, 2025 9:54 AM

views 8

اسرئیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے، پوری طاقت سے دوبارہ شروع کردیے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف پوری طاقت سے فوجی حملے شروع کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ غزہ میں بڑے پیمانے پر فضائی حملوں میں 400 سے زیادہ فلسطینی جان گنوا چکے ہیں۔ جناب نیتن یاہو نے ان حملوں کو محض شروعات قرار دیا۔ قومی ٹیلی ویژن پر ایک ویڈیو بیان میں اسرائیل کے وزیر ...

March 19, 2025 9:52 AM March 19, 2025 9:52 AM

views 10

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دلّی میں نیدرلینڈس کے اُن کے ہم منصب Ruben Brekelmans سے ملاقات کی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دلّی میں نیدرلینڈس کے اُن کے ہم منصب Ruben Brekelmans سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، سلامتی، معلومات کے تبادلے، بھارت-بحرالکاہل اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہئ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بحری جہاز کی تعمیر، آلات اور خ...

March 19, 2025 9:51 AM March 19, 2025 9:51 AM

views 10

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاویل سے ملاقات کی اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق معاملات پر اپنے نظریات کا تبادلہ کیا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاویل سے ملاقات کی اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق معاملات پر اپنے نظریات کا تبادلہ کیا۔ جناب جے شنکر نے مختلف ممالک کے اپنے ہم منصب میزبان ممالک کے ساتھ بھی دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ اِن میں نیپال،  تھائی لینڈ، لگزمبرگ،...

March 19, 2025 9:49 AM March 19, 2025 9:49 AM

views 3

امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے حکم جاری کیے جانے کے بعد منظرِ عام پر لائے گئے ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے حکم جاری کیے جانے کے بعد منظرِ عام پر لائے گئے ہیں۔ جناب ٹرمپ نے یہ حکم اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے کچھ ہی وقت بعد جاری کیا تھا۔ اِس سے پہلے یہ دستاویزات، رازدارانہ زمرے میں رکھی گئی تھیں۔ اِن دستاویزات کو ا...

March 19, 2025 9:46 AM March 19, 2025 9:46 AM

views 13

امور خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ ملک نے 2070 تک، مضرِ صحت گیسوں کے اخراج کو مکمل طور پر ختم کرنے کا نشانہ طے کیا ہے۔

امور خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ ملک نے 2070 تک، مضرِ صحت گیسوں کے اخراج کو مکمل طور پر ختم کرنے کا نشانہ طے کیا ہے۔ بھارت کے آب و ہوا سے متعلق اقدام کے بارے میں رائے سینا مذاکرات میں جناب سنگھ نے کہا کہ ملک 2030 تک، پچاس فیصد توانائی، قابل تجدید توانائی سے حاصل کرنے کا عزم کیے...

March 19, 2025 9:41 AM March 19, 2025 9:41 AM

views 6

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بھارتی ریلویز کو جدید، بہترین اور ماحولیات سے مطابقت رکھنے والا ٹرانسپورٹ نظام بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بھارتی ریلویز کو جدید، بہترین اور ماحولیات سے مطابقت رکھنے والا ٹرانسپورٹ نظام بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے کی معاشی صورتحال بہتر ہے اور حکومت اس میں مزید بہتری لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ جناب ویشنو نے کل لوک سبھا میں ریلوے کی وزارت ک...

March 19, 2025 9:39 AM March 19, 2025 9:39 AM

views 15

تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ ملّو بھٹّی وِکرامرکا آج ریاستی قانون ساز اسمبلی میں سال 2025-26 کے لیے ریاست کا سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔

تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ ملّو بھٹّی وِکرامرکا آج ریاستی قانون ساز اسمبلی میں سال 2025-26 کے لیے ریاست کا سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔ دسمبر 2023 میں اقتدار آنے کے بعد سے تلنگانہ کی کانگریس حکومت کا یہ دوسرا مکمل بجٹ ہوگا۔ اس بجٹ کے   3 لاکھ کروڑ سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے، کیونکہ پیش ک...

March 19, 2025 9:38 AM March 19, 2025 9:38 AM

views 7

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے ملازمت کے بدلے زمین منی لانڈرنگ کیس سے متعلق پوچھ تاچھ کے لیے راشٹریہ جنتا دَل کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو آج طلب کیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے ملازمت کے بدلے زمین منی لانڈرنگ کیس سے متعلق پوچھ تاچھ کے لیے راشٹریہ جنتا دَل کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو آج طلب کیا ہے۔ جناب یادو کو ED کے پٹنہ میں واقع ریجنل دفتر میں پیش ہونے اور اپنا بیان درج کرانے کو کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے لالو پرساد کی اہل...