March 21, 2025 9:48 PM March 21, 2025 9:48 PM

views 11

وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ NDA حکومت نے گزشتہ دہائی کے دوران سیاسی عزم اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک کی سلامتی کو مستحکم کیا ہے

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے گزشتہ دس برسوں میں سیاسی عزم اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک کی سلامتی کو مستحکم کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں وزارت داخلہ کے کام کاج کے بارے میں بحث کا جواب دیتے ہوئے جناب شاہ نے اجاگر کیا کہ NDA سرکار کی دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیس...

March 21, 2025 9:46 PM March 21, 2025 9:46 PM

views 8

زراعت کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کی متعدد اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کیلئے ہر کسان کو ایک ڈیجیٹل شناختی کارڈ فراہم کیا جائے گا

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہرکسان کو ڈیجیٹل شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ جناب چوہان نے کہا کہ زراعت، ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسانوں کی بہبود، نریندر مودی حکومت کی ترجیح ہے۔ اپنی وزارت کی جانب سے سال 2...

March 21, 2025 9:44 PM March 21, 2025 9:44 PM

views 9

لوک سبھا نے مرکزی بجٹ کے سلسلے میں2025-26 کیلئے مختلف وزارتوں کے مطالباتِ زر کو منظوری دے دی ہے

لوک سبھا نے مرکزی بجٹ کے سلسلے میں2025-26 کیلئے مختلف وزارتوں کے مطالباتِ زر کو منظوری دے دی ہے۔ لوک سبھا کی کارروائی کے دوران، اسپیکر اوم برلا نے کیمیکلز اور کھادوں، بجلی، تجارت اور صنعت، ہاؤسنگ اور شہری امور، اطلاعات و نشریات اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت سمیت متعدد وزار...

March 21, 2025 9:43 PM March 21, 2025 9:43 PM

views 8

بھارت نے امریکہ کی جانب سے ملک بدر کئے گئے بھارتیوں، بالخصوص خواتین کو بیڑیاں پہناکر بھارت لوٹانے کے معاملے پر امریکی حکام سے اپنا سخت احتجاج درج کرایا ہے

بھارت نے امریکہ کی جانب سے ملک بدر کئے گئے بھارتیوں، بالخصوص خواتین کو بیڑیاں پہناکر بھارت لوٹانے کے معاملے پر امریکی حکام سے اپنا سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ خارجی امور کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں اپنے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے اطلاع دی کہ غیرقانونی تارکین وطن نی...

March 21, 2025 9:41 PM March 21, 2025 9:41 PM

views 9

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت نے دس ہزار بایوٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس ہیں، جو تقریباً165 ارب ڈالر بایو معیشت میں تعاون کر رہے ہیں

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت نے دس ہزار بایوٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس ہیں، جو تقریباً165 ارب ڈالر بایو معیشت میں تعاون کر رہے ہیں۔ بایوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل، BIRAC کے تیرھویں یومِ تاسیس پر خطاب کرتے ہوئے آج ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ خلاء اور بایوٹیکنالوجی...

March 21, 2025 9:40 PM March 21, 2025 9:40 PM

views 10

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایمس کے ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ وہ جذباتی مسائل سے درپیش شدید چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دماغی صحت سے متعلق بیداری مہم شروع کریں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے AIIMS کے سینیئر ڈاکڑوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ دماغی صحت کے معاملے پر ایک بیداری مہم شروع کریں تاکہ لوگوں میں اس پوشیدہ بیماری کے تیئں بیداری پیدا کی جا سکے۔آج شام نئی دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMSمیں 49 ویں Convocation سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہور...

March 21, 2025 9:39 PM March 21, 2025 9:39 PM

views 16

حکومت نے کہا ہے کہ روس-یوکرین تنازع کے بارے میں بھارت کے موقف سے ہر کوئی واقف ہے اور اِسے بخوبی سمجھتا ہے

حکومت نے کہا ہے کہ روس-یوکرین تنازع کے بارے میں بھارت کے موقف سے ہر کوئی واقف ہے اور اِسے بخوبی سمجھتا ہے۔ بھارت نے دونوں فریقوں کے درمیان سنجیدہ اور قابل عمل مصروفیت کی ہمیشہ وکالت کی ہے۔ وہیں بھارت نے تنازع کے دیرپا حل کیلئے ہمیشہ بات چیت اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔ آج شام نئی دلّی میں صحافیوں س...

March 21, 2025 9:37 PM March 21, 2025 9:37 PM

views 5

کرناٹک اسمبلی کی جانب سے سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق بل منظور کرنے پر BJP نے آج کانگریس کی مذمت کی

کرناٹک اسمبلی کی جانب سے سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق بل منظور کرنے پر BJP نے آج کانگریس کی مذمت کی۔ نئی دلّی میں آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے BJP ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ یہ فیصلہ، SC، ایس ٹی اور OBC کی حق تلفی ہے۔

March 21, 2025 9:36 PM March 21, 2025 9:36 PM

views 6

لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر لگنے والی آگ، اب قابو میں ہے۔ ہوائی اڈے کے بند کی وجہ سے متعدد پروازوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی

لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر لگی آگ، جس کی وجہ سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر بجل گُل ہوگئی تھی، اب کنٹرول میں ہے۔ لندن کے آگ بجھانے والے عملے نے یہ اطلاع دی ہے۔ ہوائی اڈے کو دن بھر کیلئے بند کر دیا گیا تھا اور یہ آج نصف شب تک بند رہے گا۔ بجلی گُل ہوجانے کے سبب ہزاروں مسافروں کو پروازوں کی منس...

March 21, 2025 9:35 PM March 21, 2025 9:35 PM

views 7

چنئی میں بھارت کی اناہت سنگھ اور Veer Chotrani نے PSA چیلنجر اسکواش کا خطاب جیت لیا ہے

اسکویش میں آج چنئی میں، بھارت کی اَناہت سنگھ نے خواتین کا اور Veer Chotrani نے مردوں کا PSA چیلنجر اسکویش خطاب جیت لیا ہے۔ تیسری درجہ بندی کی حامل اناہت سنگھ نے چوٹی کی Akanksha Salunkhe کو فائنل میں گیارہ-چھ، آٹھ-گیارہ، گیارہ-آٹھ اور گیارہ-پانچ سے شکست دی۔ اناہت اور Akanksha کے درمیان چوتھے مقاب...