مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے Amul اور انڈین فارمرس فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ IFFCO کو مبارکباد دی ہے، کہ اُنھیں، امدادِ باہمی کے، دنیا کے 10 سرِ فہرست اداروں میں، پہلے دو مقامات پر رکھا گیاہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ یہ حصولیابی، Amul سے وابستہ لاکھوں خواتین کی اَنتھک محنت اور IFFCO کی کامیابی میں تعاون دینے والے کسانوں کیلئے ایک اعزاز ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اعتراف، بھارت کی امدادِ باہمی کی تحریک کو حاصل بے پناہ صلاحیت کا ثبوت ہے، جسے خود-اِختیاری اور خود کفالت کے ایک عالمی مثالی ادارے کی شکل دی جا ہی ہے۔x
Site Admin | November 5, 2025 10:27 AM | Shah Amul
Amul کو، امدادِ باہمی کے، دنیا کے 10 اعلیٰ ترین اداروں میں پہلا مقام، اور IFFCOکو، دوسرا مقام دیا گیا ہے۔