78 ویں آرمی ڈے پریڈ، آج صبح جے پور میں ہونے والی ہے۔ جگت پورہ میں Mahal روڈ پر فوج ہزاروں لوگوں کے سامنے اپنے ڈسپلن، قوت اور جدید طرز کی فوجی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گی، جہاں عظیم الشان پروگرام 10 بجے کے آس پاس شروع ہوگا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما اور فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دِویدی بھی پریڈ کی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔ اس سال کی تقریبات خاص اہمیت کی حامل ہیں، کیونکہ پہلی مرتبہ آرمی ڈے پریڈ روایتی چھاؤنی علاقے سے باہر ہورہی ہے۔
اس طرح عوام بھارت کے فوجی وِرثے اور کارروائی سے متعلق صلاحیت اور کارکردگی کا براہ راست مشاہدہ کرسکیں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Jitendra
یہ تقریب لوگوں کو فوج کی روایات، ڈِسپلن اور اُس کی لگاتار اُبھرتی ہوئی صلاحیت کا مشاہدہ کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ اِس پریڈ میں بھارتی فوج کی تکنیک پر مبنی قوت کی عکاسی بھی کی جائے گی، جس کی مقابلہ کرنے کی اہمیت لگاتار بڑھ رہی ہے۔ اِس میں جدید طرز کی ٹیکنالوجی، میدان جنگ سے وابستہ اختراعات اور بھارتی فوجیوں کے پختہ عزم، دلیری اور ڈِسپلن کا امتزاج پیش کیا جائے گا۔ بڑی تعداد میں طلباء سمیت لوگ اِس تاریخی تقریب کو دیکھنے کیلئے صبح سویرے سے Mahal روڈ پر پہنچ رہے ہیں۔ پریڈ کے خوش اسلوبی کے ساتھ انعقاد کیلئے پورے شہر میں خصوصی ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
جے پور سے جیتندر دیویدی کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں نرگس علیم