January 21, 2026 10:19 PM

printer

77ویں یومِ جمہوریہ کی آمد آمد ہے۔

77ویں یومِ جمہوریہ کی آمد آمد ہے۔ نئی دلّی کے کرتویہ پَتھ پر یومِ جمہوریہ تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اِس سال زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 ہزار افراد خصوصی مہمانوں کے طور پر پریڈ کا نظارہ کریں گے۔ پریڈ کے دوران ملک کی ثقافت، فوجی طاقت اور گوناگوں وراثت کے منفرد امتزاج کو پیش کیا جائے گا۔
یومِ جمہوریہ تقریبات 2026، قومی گیت وندے ماترم کے 150 برس، بھارت کی فوجی طاقت اور ثقافتی گوناگونیت کا منفرد امتزاج ہوں گی۔ اِس سال پریڈ کا موضوع ہے، ”وندے ماترم کے 150 سال“، جس پر دلکش جھانکیاں پیش کی جائیں گی۔ اس دوران صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو رسمی پریڈ کے دوران سلامی لیں گی، جن میں مسلح افواج، نیم فوجی دستوں، سول فورسز، NCC اور NSS کے دستے شامل ہوں گے۔ اِس کے علاوہ، بھارتی فوج، بھارتی بحریہ، بھارتی فضائیہ، بھارتی کوسٹ گارڈ اور CAPF وندے ماترم پر، یومِ جمہوریہ تک ملک بھر میں بینڈ پرفارمنسز پیش کررہے ہیں۔ اس سال یومِ جمہوریہ پریڈ میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر یوروپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا اور یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von der Leyen موجود رہیں گے۔
مسلح افواج کے رافیل، SU-30، C-295، مِگ 29 اور اَپاچے سمیت 29 جنگی جہاز مختلف فارمیشنز بناکر کرتب دکھائیں گے۔ اِس سال کے یومِ جمہوریہ کی Full Dress ریہرسل 23 جنوری کو منعقد ہوگی۔
اس دوران ملک کے قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر بھارتی فضائیہ کے بینڈ نے آج نئی دلّی کے سینٹر پارک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اِس دوران ناظرین کی بڑی تعداد جمع تھی، جنہوں نے حب الوطنی پر مبنی پرفارمنسز پر پُرجوش ردعمل ظاہر کیا۔x

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔