ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 22, 2025 10:25 PM

printer

70 رکنی دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے

70 رکنی دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے سرکردہ رہنما، قومی راجدھانی میں اپنے امیدواروں کے حق میں مختلف مقامات پر چناؤ مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ BJP کے سرکردہ لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 فروری کے چناؤ سے پہلے BJP کے نوجوان کارکنوں میں پھر ایک نیا جوش پیدا کرنے کیلئے اُن سے بات چیت کی۔

 BJP کے سینئر لیڈر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ دلّی کیلئے ایک شفاف، ایماندار اور باصلاحیت سرکار بنائے گی۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے آج شہر میں مختلف ریلیوں سے خطاب کیا۔

جناب کجریوال نے متوسط طبقے کی فلاح و بہبود پر  زور دیا۔

کانگریس نے بھی عام آدمی پارٹی پر اپنی تنقید تیز کر دی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے CAG رپورٹس کے معاملے میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام لگایا۔