56ویں بھارتی بین الاقوامی فلم فیسٹول IFFI کے آج تیسرے دن سینما کے شائقین کیلئے اور عالمی شراکتداری کا ایک رنگا رنگ مجموعہ پیش کیا جائیگا۔
فلم فیسٹول کے آج تیسرے دن سینما شائقین کے لیے فلموں کا ایک رنگا رنگ مجموعہ پیش کیا جائے گا جس میں Valentina Bertini کی اطالوی فلم Mosquitoes جعفر پناہی کی It was just and accident موریہ بالا کرشنن کی Deepa Didi اور آسام کے فلم سازDebanykar Borgohain کی Sikaar شامل ہیں۔
ناری شکتی کے جذبے کو مستحکم کرنے کے عزم کے ساتھ پہلی مرتبہ 50سے زیادہ خواتین ہدایت کار اپنی فلمیں پیش کر رہی ہیں۔ آج ہدایت کار Simple Dugar اپنی فلم ’لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی“ کی فلم کی نمائش کی جائے گی۔
ماسٹر کلاسز کے حصے کے طور پر ودھو ونود چوپڑہ فلم سازی کے آرٹ اور جذبے پر اظہارِ خیال کریں گے۔
آج کا دن سینما شاقین کیلئے نہایت دلچسپ ثابت ہوگا۔