537 پاکستانی شہری، امرتسر میں اٹاری – واگھا مشترک چیک پوسٹ کے راستے اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔ اِس سے پہلے وہ SAARC ویزا کے تحت یہاں رہ رہے تھے اور اُنھیں یہاں سے چلے جانے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی، جو کَل ختم ہوگئی۔ پاکستانی شہریوں کو بھارت سے چلے جانے کی ہدایت دینے کا فیصلہ، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کے حالات میں، 23 اپریل کو، سیکیورٹی سے متعلق مرکزی کمیٹی CCS کی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔
پروٹوکولCall Officer ارون ماہَل نے جو اٹاری میں تعینات ہیں، پنجاب کے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ میڈیکل ویزا سمیت، ویزا کے حامل سبھی افراد کے واپس جانے کی تاریخ میں 29 اپریل 2025 تک توسیع کردی گئی ہے۔
اِسی دوران ایک ہزار 387 بھارتی شہری بھی پاکستان سے واپس آگئے ہیں۔x