April 7, 2025 10:00 AM | US Trade Talks

printer

 50 سے زیادہ ملکوں نے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بڑے پیمانے پر نئے محصولات عائد کیے جانے کے بعد، وہائٹ ہاؤس کے ساتھ، تجارت سے متعلق بات چیت کے لیے رابطہ قائم کیا ہے۔

 50 سے زیادہ ملکوں نے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بڑے پیمانے پر نئے محصولات عائد کیے جانے کے بعد، وہائٹ ہاؤس کے ساتھ، تجارت سے متعلق بات چیت کے لیے رابطہ قائم کیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے سرکردہ افسران نے اِن محصولات کا دفاع کیا ہے یہاں تک کہ اِن محصولات کی وجہ سے پچھلے ہفتے، امریکی شیئربازار کو تقریباً چھ ٹریلین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

خزانے کے وزیر Scott Beasent نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ پچھلے بدھ کے اعلان کے بعد سے اب تک 50 سے زیادہ ملکوں نے امریکہ سے بات چیت کی ہے۔ یہ بات چیت جناب ٹرمپ کو بااختیار حیثیت دیتے ہوئے کی گئی ہے۔

تائیوان کے صدر Lai Ching Te نے تجارت سے متعلق بات چیت کے آغاز کے لیے، محصولات پوری طرح ختم کرنے کی تجویز رکھی ہے۔ انھوں نے تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا عزم کرتے ہوئے یہ وعدہ کیا ہے کہ تائیوان کی کمپنیاں، امریکہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کر دیں گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔