45 سالہ نتن نبین کو آج BJP کے سب سے کم عمر صدر بننے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

BJP کے کارگزار صدر Nitin Nabin پارٹی کے نئے قومی صدر بننے جارہے ہیں۔ پارٹی کے قومی ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر کے لکشمن نے اعلان کیا کہ BJP کے قومی صدر کے عہدے کیلئے صرف Nitin Nabin کا نام ہی تجویز کیا گیا۔ تاہم اُن کے نئے قومی صدر کے طور پر انتخاب کا باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ قومی صدر کے عہدے کیلئے Nitin Nabin کے حق میں کاغذاتِ نامزدگی کے کُل 37 سیٹ موصول ہوئے۔ جانچ پڑتال کے بعد تمام نامزدگی فارم مطلوبہ فارمیٹ میں درست پائے گئے اور انہیں مجاز قرار دیا گیا۔

BJP کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزراء امت شاہ، راجناتھ سنگھ، نتن گڈکری اور BJP پارلیمانی بورڈ کے دیگر اراکین نے قومی صدر کے عہدے کیلئے Nitin Nabin کے نام کی تجویز پیش کی۔ BJP کے قومی صدر کا انتخاب ایک الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں پارٹی کے قومی کونسل اور ریاستی کونسلوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔ اِس وقت یہ عہدہ مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا کے پاس ہے۔ جناب نڈا کو جون 2019 میں BJP کا قومی کارگزار صدر مقرر کیا گیا تھا۔ اِس کے بعد جنوری 2020 میں انہیں بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے اُس وقت کے پارٹی صدر امت شاہ کی جگہ لی تھی۔