چار دن طویل چھٹھ پوجا کا آج تیسرا اور خاص دن ہے، جسے سندھیا ارگھیہ کہا جاتا ہے۔ اِس موقع پر ڈوبتے ہوئے سورج کو ارگھیہ دے کر لوگ اپنے بچوں اور کنبے کے لوگوں کی خوشحالی اور بھلائی کی پرارتھانا کرتے ہیں۔ سندھیا ارگھیہ روشنی، زندگی اور توانائی کے تئیں شکر کے اظہار کی علامت ہے۔ اِس دن لوگ ٹھیکوا جیسا روایتی پرساد، گنّا، پھل اور روایتی دِیے لے کر دریاؤں اور تالابوں کے کنارے جمع ہوتے ہیں۔
دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے چھٹھ کے تہوار کے موقع پر آج سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اِس چار دن طویل تہوار کے آج تیسرے دن چھٹی رہے گی، کیونکہ یہ دن بہت زیادہ پوتر مانا جاتا ہے۔×