38 روزہ طویل سالانہ شری امرناتھ جی یاترا سخت سکیورٹی کے دوران جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے میں پہلگام اور وسطی کشمیر کے گاندربل ضلعے میں بالتل، دونوں ہی راستوں آج باضابطہ شروع ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے یاتریوں کو صبح سویرے پوِتر گپھا کی سمت جانے کی اجازت دی۔
یہ پوِتر گپھا کشمیر کے ہمالیائی خطے میں 12 ہزار 756 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کَل جموں کے بھگوتی نگر Base کیمپ سے پوِتر گپھا کی طرف جانے کے لیے یاتریوں کے پہلے جتھے کو روانہ کیا۔