ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 5, 2025 10:24 AM | West Coalition Ukraine

printer

26 مغربی اتحادی ملکوں نے روس کے ساتھ لڑائی ختم ہونے کے بعد یوکرین میں فوجی تعینات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

روس کے ساتھ لڑائی ختم ہونے کے بعد 26 مغربی اتحادیوں نے یوکرین میں زمین، سمندر یا فضا میں فوجیوں کو تعینات کرنے کا باضابطہ طور پر عہد کیا ہے۔ یوکرین کی حمایت کرنے والے 35 ممالک کی سمِٹ کے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں نے اس کا اعلان کیا۔

اس سے قبل صدر میخوں اور دیگر یوروپی رہنماؤں نے طویل مدّتی فوجی مدد اور لڑائی کے بعد امریکہ کی حمایت جاری رہنے کے سلسلے میں تبادلہئ خیال کے لیے یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی اور امریکہ کے امن سے متعلق ایلچی Steve Witkoff سے ملاقات کی۔ جناب میخوں نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں کے شامل ہونے کے بارے میں ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن واشنگٹن کی اتحاد کے لیے حمایت کو جلد ہی قطعی شکل دی جائے گی۔×