25 ہزار 60 کروڑ روپے مالیت کے برآمدی فروغ مشن کیلئے رہنما اصول اگلے ہفتے جاری کئے جائیں گے۔ کامرس اور صنعتوں کے وزیر پیوش گوئل نے بتایا کہ مذکورہ مشن کے مختلف پہلوؤں سمیت پوری تفصیلات کا انکشاف اگلے ہفتے کیا جائے گا، کہ کس طرح صنعت اِس سے فائدہ حاصل کرسکتی ہے۔
امریکہ سے تجارتی تنوع کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ یوروپی یونین نے بحری اشیاء کی سپلائی کیلئے بھارت سے اضافی 108 اندرونِ ملک ماہی پروری Units کی منظوری دی ہے۔ روس بھی 25 بھارتی Fishery Units کو منظوری دے رہا ہے اور روس کا ایک بڑا وفد اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو بھارت کے دورے پر آنے والا ہے۔