December 3, 2025 9:30 AM | Putin India Visit

printer

23 ویں بھارت-روس سالانہ سمٹ کیلئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دورے کے دوران بھارت اور روس کے درمیان کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

23 ویں بھارت-روس سالانہ سمٹ کیلئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دورے کے دوران بھارت اور روس کے درمیان کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق، تجارت، معیشت، صحت، تعلیم، ثقافت اور میڈیا سے متعلق شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ اِس دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر توجہ مرکوز ہوگی۔

دفاع، توانائی اور خلاء کے شعبوں میں بھارت اور روس کے درمیان تعاون انتہائی اہم رہا ہے اور دونوں ممالک اِن تعلقات کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بھارت اور روس کے درمیان ایک لیبر موبیلیٹی معاہدے پر بھی دستخط کی توقع ہے، جس کا مقصد بھارتی ورکروں کا تحفظ اور ہنرمند افرادی قوت کے آنے جانے کو فروغ دینا ہے۔

کَل نئی دلّی میں Sputnik نیوز ایجنسی کی جانب سے منعقدہ ایک آن لائن میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر کے ترجمان، Dmitry Peskov نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 2030 تک 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔