23 ویں بھارت-روس سالانہ سربراہ میٹنگ کے موقع پر ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری محکمے کے وزیر راجیو رنجن سنگھ نے کَل نئی دلی میں روس کے وزیر زراعت Oxana Lut کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ طرفین نے اِس شعبے میں باہمی تجارت، مارکیٹ رسائی کے معاملات حل کرنے اور برآمدات کیلئے تیزی کے ساتھ قدم اٹھانے جیسے معاملات پر تبادلہئ خیال کیا۔
اِس موقع پر جناب راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ بھارت نے سال 2024-25 میں روس کو تقریباً سات ارب ڈالر مالیت کی مچھلی اور مچھلی سے تیار ہونے والی اشیا برآمد کیں۔
اُدھر روس کے وزیر زراعت Oxana Lut نے زرعی شعبے میں اشتراک کی کامیاب تاریخ کی بنیاد پر ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے شعبوں میں تعاون کیلئے روس کی آمادگی کا تذکرہ کیا۔x