ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 30, 2025 9:48 AM | Sports Roundup

printer

2026 کے ایشیائی کھیل مقابلوں میں کرکٹ کو برقرار رکھا گیا ہے اور مکسڈ مارشل آرٹس کو پہلی بار جگہ دی گئی ہے۔

کرکٹ کو ایشیائی کھیل کود مقابلے 2026 میں برقرار رکھا گیا ہے۔ اسی طرح مکسڈ مارشل آرٹ MMA کو پہلی مرتبہ ایشیائی کھیلوں میں شامل کیا گیا ہے۔ جاپان کے شہر Aichi اور Nagoya میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ایشیائی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ چوتھی مرتبہ ہوگا، جب کرکٹ کو ایشیائی کھیل کود مقابلے میں جگہ دی جائے گی۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات نئی دلّی میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے ڈیلی کیپیٹلس کو 14 رن سے ہرایا۔ جیت کے لیے 205 رن کے نشانہ کا پیچھا کرتے ہوئے ڈیلی کیپیٹلس مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 190 رن ہی بنا سکی۔  سنیل نارائن نے تین وکٹ حاصل کیے۔ اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج چنئی کے ایم ایچ چدمبرم اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے چنئی سُپر کنگ کا سامنا پنجاب کنگس سے ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں