2025 کا، کیندریہ گرہ منتری دَکشتا پدک، مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی مسلح پولیس دستوں اور مرکزی پولیس تنظیموں کے ایک ہزار 466 اہلکاروں کو دیئے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ تمغہ، ماہرانہ کام کے اعتراف اور متعلقہ دفتر یا افسر کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات کو فروغ دینے کے مقصد سے چار میدانوں میں دیا جاتا ہے۔ یہ میدان ہیں، خصوصی کارروائی، تفتیش، سراغ رسانی اور فورینسک سائنس۔
انعام یافتگان کی فہرست، وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ ان تمغوں کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ وزارت نے ان انعامات کا آغاز فروری 2024 میں کیا تھا۔