2025 بھارت کے ترقیاتی سفر میں ایک انتہائی اہم سال رہا۔ اس سال پالیسیوں کے نفاذ سے ترقی میں پیش رفت ہوئی۔
آج اس خصوصی سیریز بعنوان ’اصلاحات کا سال‘ میں، ہمارے نامہ نگار نے 2025 میں ملک میں توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر یہ رپورٹ مرتب کی ہے۔
2025 بھارت کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سال رہا۔ اس سال، بجلی، نیوکلیائی توانائی، قابل تجدید توانائی، اور Strategic مادوں سے متعلق اصلاحات کا نفاذ کیا گیا جو لمبے عرصے سے تعطل کا شکار تھیں۔
Shanti بل کو منظوری ملنے کے ساتھ ہی ملک میں سِوِل نیوکلیائی شعبے میں دہائیوں پرانے تعطل کو خاتمہ ہوا۔ اصلاحات نے نجی شعبے کی شمولیت کی راہ ہموار کی اور ساتھ ہی سلامتی اور جوابدہی کے اصولوں کو مستحکم کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت سال 2047 تک نیوکلیائی توانائی کی صلاحیت کو 10 گنا سے زیادہ اضافہ کرنے کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
2025میں، اہم معدنیات کے قومی مشن کے ذریعے اہم معدنیات پر ملک کی Strategic توجہ کی بدولت طویل عرصے سے نظر انداز کی گئیں کمزوریوں کو مرکزی اہمیت دی گئی۔ ملک کے بجلی کے شعبے کو مضبوط کرتے ہوئے، بجلی (ترمیمی) بل 2025 بجلی کی تقسیم، نیٹ ورک کی جدید کاری اور معاشی نظم و ضبط میں مسابقت کو ترجیح دیتا ہے۔
دوسری جانب، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں، سال 2025 نے ایک عالمی رہنما کے طور پر بھارتی کی ساتھ کو مضبوط کیا۔ بڑے شمسی پارکوں اور ہوائی کوریڈور سے لے کر، PM سوریہ گھر سکیم اور کسانوں پر مرکوز PM Kusum اسکیموں کے تحت چھت پر شمسی پینلوں تک، ماحولیات کیلئے سازگار توانائی کی وسعت گھروں کھیتوں اور صنعتوں تک پہنچی۔
اس طرح، اس سال ماحولیات کے لئے سازگار توانائی کے عالمی شعبے میں، بھارت نے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔