شہری ہوابازی کی وزارت نے کہا ہے کہ علاقائی کنیکٹی وِٹی کی اسکیم ”اُڑے دیش کا عام ناگرِک“ UDAN کے تحت 9 سال میں ایک کروڑ 56 لاکھ مسافروں نے 3 لاکھ 23 ہزار پروازوں سے سفر کیا ہے۔ UDAN اسکیم، شہری ہوابازی کی قومی پالیسی کے تحت 21 اکتوبر 2016 کو شروع کی گئی تھی۔
نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جو اِس اسکیم کے 9 سال پورے کے موقعے پر منعقد کی گئی تھی، شہری ہوابازی کے سکریٹری سمیر کمار سنہا نے کہا کہ UDAN، ایک یکسر تبدیلی لانے والی پہل ہے، جس کا مقصد عام شہریوں کے لیے فضائی سفر کو کم خرچ اور دستیاب بنانا ہے۔
انہوں نے اِس اسکیم کو توسیع شدہ UDAN فریم ورک کے ذریعے، اپریل 2027 کے بعد بھی جاری رکھنے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے، جس میں پہاڑی علاقوں، شمال مشرق، امنگوں والے خطّوں اور تقریباً 120 نئے مقامات کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔
اڑان اسکیم کے تحت 6 سو انسٹھ راستوں کو فعال کیا گیا ہے، جس کے ذریعے 93 ایسے ہوائی اڈوں کو جوڑا گیا ہے جہاں سے پروازیں شروع نہیں ہوئی ہیں یا شروع ہونے والی ہیں۔ اِن میں 15 ہیلی پورٹس اور دو Water Aerodromes شامل ہیں۔
شہری ہوابازی کی وزارت کے مطابق حکومت نے گذشتہ سال Seaplane کے پروازوں کیلئے جامع رہنما خطوط جاری کیے ہیں اور اڑان 5.5 کا آغاز کیا ہے، جو کہ Seaplane اور ہیلی کاپٹروں کیلئے بولی لگانے کا خصوصی راؤنڈ ہے۔ اِس کے تحت مختلف ساحلی اور جزیرائی خطوں کے 150 روٹس پر 30، Water Aerodromes کو جوڑنے کے لیے مفاہمت نامے جاری کیے گئے ہیں۔