1992 بَیچ کے بہار کیڈر کے انڈین ایڈمنسٹریٹِو سروس IAS آفیسر Arunish Chawla کو وزارتِ خزانہ میں رینیو کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ جناب چاولہ فی الحال کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت میں فارما سیوٹیکلز کے سکریٹری کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر امت اگروال کو فارما سیوٹیکلز کا نیا سکریٹری، جبکہ منی پور کے چیف سکریٹری Vineet Joshiکو اعلیٰ تعلیم کے محکمے کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت میں خصوصی سکریٹری Neeraj Shekhar قومی پیداواری کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ہوں گے۔ ٹیکسٹائلز کی سکریٹری رچنا شاہ، عملہ اور تربیت کے محکمے کی سکریٹری ہوں گی۔
اقلیتوں کے قومی کمیشن کی سکریٹری Neelam Shammi Rao کو ٹیکسٹائلز کے محکمے کا نیا سکریٹری جبکہ سنجے سیٹھی کو اقلیتوں کے قومی کمیشن کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔×