January 18, 2026 10:52 AM | Cricket U-19

printer

19 سال سے کم عمر کے مردوں کے ICC کرکٹ ورلڈ کپ میں کَل رات زمبابوے کے Bulawayo میں گروپ-اے کے میچ میں بھارت نے DLS ضابطے کے تحت بنگلہ دیش کو 18 رن سے ہرادیا۔

19 سال سے کم عمر کے مردوں کے ICC کرکٹ ورلڈ کپ میں کَل رات زمبابوے کے Bulawayo میں گروپ-اے کے میچ میں بھارت نے DLS ضابطے کے تحت بنگلہ دیش کو 18 رن سے ہرادیا۔ یہ میچ بارش سے متاثر ہوا تھا۔ بھارت کو پہلے بازی کرنے کو کہا گیا تھا، جس پر بھارت کی ٹیم نے 48 اوورس اور چار گیندوں میں 238 رن بنائے۔  دوسری طرف بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 29 اوورس میں 165 رن کا ہدف دیا گیا تھا۔ مگر بنگلہ دیش کی ٹیم 28 اوورس اور    تین گیندوں میں 146 رن پر ہی آؤٹ ہوگئی۔ ٹورنامنٹ میں یہ بھارت کی لگاتار دوسری جیت ہے۔ بھارت دو میچوں میں چار پوائنٹ کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہے۔×