19 سال سے کم عمر کے مردوں کے کرکٹ میں کل شام Benoni کے، Willowmoore پارک میں کھیلے گئے یوتھ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے میزبان جنوبی افریقہ کو DLS طریقہئ کار کے تحت 25 رن سے ہرا دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورس میں تین سو رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے Harvansh Pangalia نے 93 اور Ambrish نے 65 رن بنائے۔ جیت کے لیے مقررہ 301 رن کے نشانے کو حاصل کرنے کے لیے ابھی جنوبی افریقہ نے 27 اوورس اور چار گیندوں میں 4 وکٹ پر 148 رن بنائے ہی تھے کہ بارش اور گرج چمک کی وجہ سے کھیل کو روک دیا گیا۔ اس کے بعد میچ دوبارہ شروع نہیں ہو سکا اور بھارت کو DLS طریقہئ کار کے تحت فاتح قرار دے دیا گیا۔x