19 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے ایشیاء کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں کل رات دبئی میں بھارت نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ فائنل میں اب بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔
شدید بارش کی وجہ سے میچ کی شروعات میں تاخیر ہوئی اور اسے گھٹا کر ہر ٹیم کیلئے 20 اوورس کا کر دیا گیا۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے 8 وکٹ کے نقصان پر 138 رن بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے 18 اوور میں صرف 2 وکٹ گنوا کر 139 رن بناتے ہوئے یہ نشانہ حاصل کر لیا۔ بھارتی کپتان آیوش مہاترے اور اُن کے سلامی جوڑی دار ویبھَو سوریہ ونشی دونوں جلدی آؤٹ ہو گئے، لیکن وِہان ملہوترا اور آرون جارج نے شاندار بلّے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔
وِہان نے 45 گیندوں میں 61 رن اور آرون نے 49 گیندوں میں 58 رن بنائے۔ دونوں بلّے باز ناٹ آؤٹ رہے۔×