17 واں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج ابوظہبی میں شروع ہو رہا ہے۔ پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ اِس مہینے کی 28 تاریخ تک جاری رہے گا اور اس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایشیا کپ ٹورنامنٹ سال 2016 سے باری باری ایک روزہ میچوں اور ٹی۔ٹوئنٹی Format میں کھیلا جاتا رہا ہے۔ اِس سال یہ T-20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ اِس طرح اگلے سال کے ICC ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اہم تیاری کا موقع مل جائے گا، جو بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔بھارت گروپ A میں کَل اپنا پہلا میچ میزبان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دُوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔
Site Admin | September 9, 2025 2:40 PM
17 واں ایشیا کرکٹ کپ آج سے ابوظبی میں شروع ہورہا ہے
