یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے اُن اداروں کو، جنہوں نے طلباء کی جانب سے ریگنگ مخالف لازمی حلف نامے داخل نہیں کیے اور Compliance حلف نامے بھی داخل نہیں کیے، ہدایت دی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر سبھی طلباء سے Anti-Ragging Compliance داخل کرائیں اور آن لائن حلف نامے دیں۔ اُس نے اِن اداروں سے کہا ہے کہ وہ کیمپس کے اندرون ریگنگ کی روک تھام کیلئے اختیار کیے گئے اقدامات پر ایک جامع رپورٹ بھی مہیا کرائیں۔ UGC نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت کے دوران اِس ہدایت پر عمل آوری نہ کیے جانے کی صورت میں انضباطی کارروائی ہوسکتی ہے، جس میں UGC گرانٹس اور فنڈنگ واپس لیئے جانا شامل ہے۔ x
Site Admin | June 11, 2025 11:48 PM
یو جی سی نے طلباء کی جانب سے ریگنگ مخالف لازمی حلف نامے اور کمپلائنس حلف نامے تیس دن کے اندر داخل کرائے جانے کی ہدایت دی ہے۔