January 23, 2026 9:53 PM

printer

یو این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کی آمد میں پچھلے سال 73 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2025 میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری، FDI کا حجم 73 فیصد بڑھ کر 47 ارب امریکی ڈالر ہوگیا ہے۔ رپورٹ نے FDI میں اضافے کو ملک کو عالمی سپلائی چین اور مینوفیکچرنگ اور خدمات میں بڑی سرمایہ کاریوں سے مربوط کرنے کو منسوب کیا۔ اقوام متحدہ کے تجارت اور ترقی کی کانفرنس، UNCATD کی جانب سے جاری گلوبل انوسمینٹ ٹرینڈس مانیٹر میں بتایا گیا ہے کہ چین میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری، لگاتار تیسرے سال بھی گھٹی ہے اور اِس میں 8 فیصد کی کمی کے بعد اِس کے 107 اعشاریہ پانچ ارب امریکی ڈالر رہنے کا اندازہ ہے۔ راست غیر ملکی سرمایہ حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک، امریکہ کے FDI میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔