یو ایس اوپن 2025 بیڈمنٹن میں بھارت کے نوجوان کھلاڑی، آیوش شیٹی مردوں کے اور Tanvi Sharma خواتین کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔انھوں نے امریکہ کے Iowa کے کائونسل Bluffs کے Mid-America سینٹر میں کَل رات اِس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عالمی نمبر چھیاسٹھ Tanvi، ساتویں درجہ بندی کی حامل یوکرین کی Buhrova کو اکیس-چودہ اور اکیس-سولہ سے ہراکر خواتین کے سنگلز کے فائنل میں پہنچی ہیں۔وہیں 20 سالہ آیوش شیٹی، سنسنی خیز الٹ پھیر کرتے ہوئے عالمی نمبر چھ Chou Tien Chen کو اکیس-تیئس، اکیس-پچیس اور اکیس-چودہ سے شکست دیتے ہوئے اپنے کیریئر کے سب سے بڑے فائنل میں پہنچے ہیں۔آج دیر رات Tanvi کا مقابلہ اعلیٰ درجہ بندی کی حامل امریکہ کی Beiwen Zhang سے ہوگا، جسے جیت کر Tanvi بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور خطاب جیتنے والی سب سے کم عمر بھارتی کھلاڑی بن سکتی ہیں۔دوسری جانب آیوش کا مقابلہ تیسری درجہ بندی کے حامل کنیڈا کے Brian Yang سے ہوگا۔
Site Admin | June 29, 2025 9:37 PM
یو ایس اوپن 2025 بیڈمنٹن میں بھارت کے نوجوان کھلاڑی، آیوش شیٹی مردوں کے اور Tanvi Sharma خواتین کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں