یو ایس اوپن ٹینس میں Amanda Anisimova نے Naomi Osaka کو ہرا کر، دفاعی چیمپئن Aryna Sabalenka کے ساتھ خواتین کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ امریکہ کی Anisimova نے آج صبح دوسرے سیمی فائنل میں Naomi کو 6-7، 7-6 ، 6-3 سے شکست دی۔ پہلے سیمی فائنل میں بیلا روس کی Sabalenka نے امریکہ کی Jessica Pegula کو ہرایا۔ مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں اٹلی کے نمبر ایک کے کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن Jannik Sinner کناڈا کے Felix Auger Aliassime سے، جبکہ Novak Djokovic، اسپین کے Carlos Alcaraz سے مقابلہ کریں گے۔ مردوں کے ڈبلس میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے جوڑی Yuki Bhambri اور Michael Venus، برطانوی مخالفین Neal Skupski اور Joe Salisbury سیمی فائنل میچ شکست کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ 7-6 ، 6-7 ، 4-6 سے ہار گئے۔
Site Admin | September 5, 2025 9:35 PM
یو ایس اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز کے فائنل میں Amanda Anisimova کا سامنا، دفاعی چمپئن Aryna Sabalenka سے ہوگا