June 18, 2025 10:17 PM

printer

یوگ کا 11 واں بین الاقوامی دن 21 جون کو دنیا بھر میں منایا جائے گا

یوگ کا 11 واں بین الاقوامی دن 21 جون کو دنیا بھر میں منایا جائے گا۔ آکاشوانی نیوز یوگ کے فروغ پر ایک خصوصی  فیچر پیش کررہا ہے، جو قدیم بھارتی روایت سے ایک عالمی تحریک تک کے سفر کو ظاہر کرتا ہے۔

یوگ کی تاریخ بھارت کی قدیم تہذیب میں پنہاں ہے۔ ابتدائی وادیئ سندھ – سرسوتی ثقافت میں یہ ایک روحانی عمل کے طور پر شروع ہوا اور رفتہ رفتہ یہ خود شناسی کے ایک منظم طریقے کے طور پر پروان چڑھا۔ کئی برس تک اسکالر یہ مانتے تھے کہ یوگ کا آغاز بدھ مذہب کے عروج کے دوران تقریباً 500 قبل مسیح میں ہوا تھا تاہم وادیئ سندھ – سرسوتی تہذیب سے متعلق آثارِ قدیمہ کی دریافتوں میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ یوگ اِس سے بھی قدیم ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ یہ نظم و ضبط کے ایک بہترین طریقے کے طور پر اختیار کیا جانے لگا۔

2014 میں وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور 21 جون کو یوگ کا بین الاقوامی دن قرار دینے تجویز پیش کی۔

یہ تجویز بھرپور حمایت سے منظور ہوئی اور اس کے بعد سے 21 جون، دنیا بھر میں یوگ کے بین الاقوامی دن کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اب جبکہ ہم یوگ کا 11 واں بین الاقوامی دن منارہے ہیں، تو 2025 کا موضوع ہے: ایک کرہئ ارض ایک صحت کیلئے یوگ، جو اتحاد اور فلاح وبہبود کا پیغام دیتاہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔