June 21, 2025 3:19 PM

printer

یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر، قومی راجدھانی دلی نے مرکزی وزراء، لیڈروں اور عہدیداروں کو یوگا  سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے مشاہدہ کیا تاکہ تندرستی اور ذہنی سکون کی اہمیت پر زور دیا جاسکے۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کے احاطے میں یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کی قیادت کی۔ وہیں، مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے کرتویہ پتھ پر تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نہرو پارک میں مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ یوگا کی مشق کی۔ وزیرزراعت شیوراج سنگھ چوہان نے لکھپتی دیدی کے ساتھ پوسا میں یوگا کے بین الاقوامی دن کے پروگرام میں شرکت کی۔  ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال نے جنتر منتر پر یوگا کی مشق کی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے فٹ انڈیا کے سفیروں کے ساتھ اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کے ساتھ سونیا وہار میں یمنا ندی کے کنارے یوگا کیا۔ 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔