June 17, 2025 10:20 AM

printer

یوگا کروشیا میں بہت تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل کررہا ہے

یوگا کروشیا میں بہت تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل کررہا ہے اور لوگوں کی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنتا جارہا ہے، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کَل دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے دورہ کررہے ہیں۔ جناب مودی اپنے تین ملکوں کے دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے میں کَل دوپہر راجدھانی Zagreb پہنچیں گے، جو کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا اس وسطی اور جنوب مشرقی یوروپی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔ Zagreb بھارتی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے تیار ہے۔

راجدھانی Zagreb، بین الاقوامی یومِ یوگا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے، دونوں کیلئے پرجوش ہے۔ یوگا کی کروشیا میں گہری جڑیں پائی جاتی ہیں۔ پورے ملک بھر میں بہت سے تصدیق شدہ اسکول آسن، پَرانا یام اور مراقبے کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ Zagreb میں یوگا انسٹرکٹر میں سے ایک، سوامی وویک پوری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی یوگا ڈے کے آغاز کے بعد سے ہر سال زیادہ سے زیادہ لوگ یوگا کی طرف مائل ہورہے ہیں۔