یوکرین کے صدر Volodymyr زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اِستنبول میں روس کے ساتھ آئندہ امن بات چیت میں شرکت نہیں کریں گے۔

یوکرین کے صدر Volodymyr زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اِستنبول میں روس کے ساتھ آئندہ امن بات چیت میں شرکت نہیں کریں گے۔ تاہم یوکرین کشیدگی کم کرنے کی خاطر کوششوں میں مدد کرنے کیلئے وزیر دفاع Rustem Umerov کی قیادت میں ایک وفد بھیجے گا۔ انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے بات چیت کیلئے یوکرین کے عہد کا اعادہ کیا لیکن روس کے ارادوں پر شبہ ظاہر کیا۔ انہوں نے ماسکو کے نمائندوں کے درمیان کلیدی فیصلہ سازوں کی عدم موجودگی کا ذکر کیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا ہے کہ وہ اس امن بات چیت میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ولادیمیر پوتن براہ راست ملاقات نہیں کرتے، اُس وقت تک کسی اہم پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔