December 15, 2025 9:49 AM | Ukraine NATO

printer

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور یوروپ کی طرف سے، سلامتی کی یقین دہانی کے بدلے، نیٹو کی رکنیت کے دعوے سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور یوروپ کی طرف سے، سلامتی کی یقین دہانی کے بدلے، نیٹو کی رکنیت کے دعوے سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں۔ روس کافی عرصے سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ اوقیانوس کے پار اتحاد نیٹو کو چاہیے کہ وہ جنگ ختم کرنے کی ایک شرط کے طورپر، مشرق کی طرف بڑھنا بند کر دے۔ روس نے کہا ہے کہ شاید وہ یوکرین اور یوروپ کی سبھی تجویزوں کو مسترد کر دے گا۔

جرمن چانسلر Friedrich Merz نے کَل وفاقی چانسلری میں، زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff اور داماد Jared Kushner کے مابین امن بات چیت کی میزبانی کی تھی۔

Witkoff نے ایکس پر لکھا ہے کہ مندوبین نے امن کے 20 نکاتی منصوبے کے بارے میں گہرائی سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اِن مندوبین کی میٹنگ آج ایک بار پھر ہوگی۔

ایسا لگتا ہے کہ دونوں ممالک نے ٹرمپ کی اِس تجویز کو مسترد کر دیا ہے کہ Donbas خطّے سے سبھی فوجیوں کو ہٹا لیا جائے، تاکہ مشرقی یوکرین کے حصوں میں ایک آزاد اقتصادی زون قائم کیا جائے، جو ابھیKyiv  کے قبضے میں ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔