May 12, 2025 3:13 PM

printer

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ترکی میں روس کے اپنے ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ تنازع کے خاتمہ کیلئے بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ترکی میں روس کے اپنے ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازع کے خاتمہ کیلئے بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے کیلئے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اُن کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین پر زور دیا کہ وہ روسی صدر پوتن کی طرف سے تجویز کردہ مذاکرات سے فوری طور پر اتفاق کرے، جو جمعرات کو ترکی میں ہوسکتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔