الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پتن کے درمیان 15 اگست کو منعقد ہونے والی میٹنگ سے پہلے یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے بڑے پیمانے پر حفاظتی یقین دہانی پر زور دیا ہے۔ چونکہ ٹرمپ اور پتن، یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے مقصد سے بات چیت کیلئے ملاقات کر رہے ہیں، لہٰذا زیلنسکی نے کہا ہے کہ امن سے متعلق کوئی بھی معاہدہ، شفاف ہونا چاہئے۔ ایکس پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں زیلنسکی نے ایک قابل اعتبار، طویل مدتی یقین دہانی کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا تاکہ یوکرین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرسکے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ امن کی شرائط سے نہ صرف یوکرین کی حفاظت ہو بلکہ یوروپی ملکوں کی سلامتی کی بھی یقین دہانی ہو۔
Site Admin | August 10, 2025 9:47 PM
یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے امریکہ-روس میٹنگ سے پہلے زور دے کر کہا ہے کہ امن سے متعلق کسی بھی معاہدے کے تحت اُن کے ملک کیلئے قابل اعتبار اور طویل مدتی یقینی دہانی ہونی چاہئے تاکہ اُن کا ملک اپنی خودمختاری کا دفاع کرسکے
