December 24, 2025 9:57 PM

printer

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے،روس کے ساتھ مستقبل کے امن معاہدے میں حساس معاملات کو حل کرنے کیلئے، امریکہ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ میٹنگ کرنے پر زور دیا ہے

یوکرین کے صدر Volodymyr زیلینسکی نے، روس کے ساتھ مستقبل کے امن معاہدے میں انتہائی حساس معاملات مثلاً علاقائی کنٹرول طے کرنے کیلئے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ امریکہ اور یوکرین کے درمیان حالیہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ یوکرین کے صدر کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، جناب زیلینسکی نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں میامی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران امریکہ اور یوکرین کے وفود 20 نکاتی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے اور قریب پہنچ گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین علاقائی کنٹرول سمیت حساس مسائل پر بات چیت کیلئے قائدین کی سطح پر امریکہ کے ساتھ میٹنگ کرنے کیلئے تیار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔