یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا ہے کہ یوکرین نے اگلے ہفتے روس کے ساتھ ایک نئے دور کی امن بات چیت کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ملک سے اپنے خطاب میں جناب زیلینسکی نے کہا کہ جنگ بندی کی خاطر ہر قدم اٹھایا جانا چاہیئے۔
اُدھر روس کے نائب وزیرِ خارجہ Sergey Ryabkov نے زور دے کر کہا ہے کہ روس، یوکرین لڑائی کا سفارتی حل نکالے جانے کے حق میں ہے اور وہ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
اِس سے قبل منگل کے روز روس نے جنگ بندی پر راضی ہونے کیلئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے 50 دن کے اَلٹی میٹم کو مسترد کردیا تھا اور بڑے محصولات عائد کرنے کی دھمکی کو ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔ x