یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اہمیت کی حامل ہے۔ وہائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور نائب صدر JD Vance کے ساتھ بحث و تکرار کے ایک دن بعد صدر زیلینسکی کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ لندن پہنچنے کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر یوکرین کے صدر نے کہا کہ اُن کا ملک ہر طرح کی مدد، خاص طور پر روس کے ساتھ جنگ کے تین سال کے دوران امریکی مدد کیلئے اُس کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ لڑائی ختم کرانا چاہتے ہیں لیکن یوکرین سے زیادہ کوئی بھی قیامِ امن نہیں چاہتا۔ صدر زیلینسکی لندن میں یوروپی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ کے دورے پر گئے ہیں۔ یوکرین کے صدر نے برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer سے ملاقات کی۔ برطانیہ کے وزیر اعظم نے یوکرین کو دو ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ صدر زیلینسکی نے کہا کہ اِس رقم سے یوکرین کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اٹلی کی وزیرِ اعظم Jiorgia Meloni اور دیگر رہنما بھی یوکرین کے صدر کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
Site Admin | March 2, 2025 2:38 PM
یوکرین کے صدر زیلینسکی نے صدر ٹرمپ کے ساتھ بحث و تکرار کے ایک دن بعد اپنے ملک کیلئے امریکی مدد کو اہمیت کی حامل قرار دیا