یوکرین کے صدر Volodymyr زیلینسکی نے امریکہ کے ساتھ معدنیات سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ پیشرفت یوکرین کی حمایت سے متعلق برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer کے Coalition of the Willing کے اعلان کے بعد ہوئی ہے۔ البتہ امریکہ کے وزیر خزانہ Scott Bessent نے مشورہ دیا ہے کہ پہلے روس کے ساتھ امن سمجھوتہ ہونا چاہیئے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کیا امریکہ اس سمجھوتے کو آگے بڑھائے گا۔ اس سے پہلے برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer نے یوکرین سے متعلق ایک کامیاب امن سمجھوتے کیلئے ایک چار نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ برطانیہ، یوروپی اتحادیوں کے ساتھ اِس کی حمایت کرنے کو تیار ہے۔ x
Site Admin | March 3, 2025 3:02 PM
یوکرین کے صدر زیلینسکی نے امریکہ کے ساتھ معدنیات سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔