December 28, 2025 9:41 PM

printer

یوکرین کے صدر زلینسکی اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے آج رات فلوریڈا میں روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے موضوع پر بات چیت کریں گے

یوکرین کے صدر ولودیمیر زلینسکی آج فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ روس اور یوکرین کے درمیان انتہائی کشیدگی اور خطے میں امن قائم کرنے کی غرض سے جاری امریکہ کی کوششوں کے درمیان یہ میٹنگ ہو رہی ہے۔ دونوں لیڈر 20 نکاتی امن منصوبے اور امریکہ کی جانب سے سکیورٹی کی امکانی گارنٹیز پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ زلینسکی نے بتایا کہ اُن کی انتظامیہ، یوکرین کی خوشحالی کیلئے ایک طویل مدتی لائحہ عمل پر واشنگٹن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
فلوریڈا آتے ہوئے ایک مختصر وقفے کے دوران کل، کینیڈا میں زلینسکی نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی تھی۔ میٹنگ کے دوران کارنی نے یوکرین کیلئے اقتصادی تعاون کے طور پر ایک اعشاریہ آٹھ-دو ارب امریکی ڈالر کا اعلان کیا تھا۔
اِدھر روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کیف پر کسی پُرامن معاہدے کی جستجو میں ارجنسی کی کمی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین، مذاکرات کے ذریعے تنازعے کے حل کا خواہشمند نہیں ہے تو روس اپنے مقاصد کو طاقت کے ساتھ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی افواج Donbass اور Zaporozhye خطوں میں پوری لائن آف engagement کی جانب پیش رفت کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔