March 1, 2025 9:26 PM

printer

یوکرین کے صدر اولودیمیر زلینسکی، کل منعقد ہونے والی یوروپی دفاعی سربراہ کانفرنس سے قبل برطانیہ پہنچ گئے ہیں

یوکرین کے صدر اولودیمیر زلینسکی، یوروپی دفاعی سربراہ کانفرنس سے قبل برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر JD Vance کے ساتھ گرما گرم بحث کے بعد برطانیہ پہنچے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم Keir Starmer، اٹلی کی وزیر اعظم Giorgia Meloni اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ زلینسکی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ یہ بات بے حد اہم ہے کہ یوکرین کی بات سنی جائے۔ ایکس پر سلسلے وار پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کو اب تک فراہم کیے گئے تعاون کیلئے امریکہ کے تئیں تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔اس دوران روس نے آج کہا کہ یوکرین کے صدر اولودیمیر زلینسکی، یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کے خواہاں تھے۔اس طرح اُن کا امریکہ کا دورہ مکمل طور پر ناکام رہا۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان Maria Zakinarova نے کہا ہے کہ یوکرین کے تئیں روس کے اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔