March 2, 2025 9:34 PM

printer

یوکرین کے تنازع پر امریکہ اور اس کے یوروپی اتحادیوں کے درمیان ابھرتے ہوئے اختلافات کے دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر اور حکومت کی کارکردگی کے محکمے کے سربراہ ایلن مسک نے آج عوامی طور پر NATO اور اقوام متحدہ سے امریکہ کے باہر نکل جانے کی حمایت کی ہے

یوکرین کے تنازع پر امریکہ اور اس کے یوروپی اتحادیوں کے درمیان ابھرتے ہوئے اختلافات کے دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر اور حکومت کی کارکردگی کے محکمے کے سربراہ ایلن مسک نے آج عوامی طور پر NATO اور اقوام متحدہ سے امریکہ کے باہر نکل جانے کی حمایت کی ہے۔ میک امریکہ گریٹ Again کے سرگرم کارکن Gunther Eagleman کے ذریعے ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسک نے کہا کہ وہ اس بات پر پوری طرح متفق ہیں کہ امریکہ کیلئے NATO اور اقوام متحدہ کو چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب مسک نے NATO میں امریکہ کی شمولیت پر سوال اٹھائے۔ گذشتہ ماہ ہی انھوں نے اِسے ایک غلطی اور سرد جنگ کے بعد کے دور میں غیرمتعلق قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے بھی NATO کی تنقید کی ہے اور رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں۔ انھوں نے اس بنیاد پر NATO سے نکل جانے کی دھمکی بھی دی ہے کہ یوروپی ملکوں کی سکیورٹی کیلئے سارا مالی اخراجات امریکہ کو ہی برداشت کرنا پڑتا ہے۔