ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2025 3:27 PM

printer

یوکرین کے امن کیلئے یکطرفہ طور پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

یوروپی رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اَلاسکا میں کَل روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی شخصی میٹنگ میں، یوکرین کے امن کیلئے یکطرفہ طور پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ یہ وارننگ ایک ورچوئل سربراہ کانفرنس کے دوران دی گئی ہے، جس کا اہتمام جرمن چانسلر Friedrich Merz نے کیا تھا۔ اِس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، یوکرین کے صدر Volodymyr زیلینسکی اور بہت سے یوروپی رہنما شامل تھے، جس میں اِن شخصیتوں نے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ پوتن جنگ سے متعلق اپنی شرطیں منوانے کی کوشش کریں گے۔

ورچوئل وسیلے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے اِسے بہت اچھی کانفرنس قرار دیا۔ انہوں نے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ اِس کانفرنس میں کی گئی بات چیت کے بعد وہ اِس کے نتائج کے بارے میں فوری طور پر بتائیں گے۔ میٹنگ کے بعد صدر زیلینسکی نے کہا کہ رہنماؤں نے اَلاسکا میں آئندہ مذاکرات کی رہنمائی کیلئے پانچ بنیادی اصولوں سے اتفاق کیا ہے، جن میں جنگ بندی پر توجہ اور صحیح معنوں میں قابلِ اعتبار سکیورٹی کی ضمانت شامل ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں