یوکرین کی فضائیہ نے آج بتایا ہے کہ روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جو اس سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔ اُس نے کل رات 574 ڈرون اور 40 میزائل داغے۔ اِس حملے میں ملک کے مغربی حصے کو خاص طور سے نشانہ بنایا گیا۔ عہدیداروں کے مطابق، اِن حملوں میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین کے صدر Volodomyr زیلینسکی نے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ روس نے جنگ ختم کرنے کیلئے بامعنیٰ بات چیت جاری کرنے کے تئیں سنجیدگی کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ روس پر سخت پابندیاں اور محصولات سمیت اور دباؤ میں اور اضافہ کرے۔x
Site Admin | August 21, 2025 3:04 PM
یوکرین کی فضائیہ نے آج بتایا ہے کہ روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جو اس سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ہے
