یوکرین کی راجدھانی کیف پر آج صبح سویرے روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے کئے گئے، جبکہ شہر میں فضائی دفاعی نظام سرگرم رہا۔ راجدھانی کیف کے مختلف علاقوں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جبکہ کیف کے مضافاتی قصبے Brovary اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی چلے جانے کی خبر ہے۔ یہ حملہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مجوزہ میٹنگ کے ایک دن قبل ہوا ہے، جو ہفتے کے اختتام پر فلوریڈیا میں متوقع ہے۔ اس میٹنگ میں روس کے ساتھ تقریباً 4 سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کیلئے ایک مجوزہ معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت کی جائے گی۔×
Site Admin | December 27, 2025 2:40 PM
یوکرین کی راجدھانی کیف پر آج صبح سویرے روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے کئے گئے، جبکہ شہر میں فضائی دفاعی نظام سرگرم رہا۔