April 24, 2025 3:04 PM

printer

یوکرین کی راجدھانی کِیو میں روس کے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چوون زخمی ہوگئے۔

یوکرین کی راجدھانی Kyiv میں روس کی جانب سے رات کو کئے گئے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 54 زخمی ہوگئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، نیچے گرنے والے ڈرون کے ٹکڑوں کی وجہ سے شہر میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے اور ایک رہائشی عمارت کے ملبے میں متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حملے سے متاثر ہونے والے شمال – مشرقی شہر Kharkiv میں بھی دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔

یہ واقعہ یوکرین کے صدر وولودیمیر Zelensky کی جانب سے Crimea پر روسی کنٹرول کو تسلیم نہ کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے، ان پر امن – مذکرات کو زک پہنچانے کے الزام کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔