جنوب مشرقی یوکرین میں ایک سرحدی خطے میں قائم ایک جیل پر روس کے مبینہ ہوائی حملے میں 16 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ یوکرین کے افسران کے مطابق Zaporizhzhia میں رات بھر کئے گئے اِن حملوں میں، آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یوکرین میں یہ علاقہ چار مشرقی خطوں میں سے ایک ہے جس پر روس نے 2022 سے اپنا دعویٰ کیا ہوا ہے۔ اِسی دوران، جنوبی روس میں یوکرین کے ایک ڈرون حملے میں Rostov خطے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
Site Admin | July 29, 2025 9:43 PM
یوکرین کی ایک جیل پر روس کے فضائی حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے
