یوروپی کمیشن کی صدر Ursula von der Leyen یوروپ کی دفاعی صنعت کو مستحکم کرنے اور فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے آج ایک منصوبہ پیش کیا۔ برسلز میں میڈیا کو اس منصوبے کے بارے میں بتائے ہوئے انھوں نے کہا کہ یوروپ نئے سرے سے مسلح ہونے کے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے اور یہ خطہ اپنے دفاعی اخرابات کو بڑے پیمانے پر بڑھانے کے لئے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ ری آرم یوروپ کے عنوان سے اس منصوبے سے 841 ارب ڈالر فراہم ہو سکتے ہیں۔ Qval آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر volodymir zelenski کے درمیان ہوئی بحث و تکرار کے بعد امریکہ نے یوکرین کے لئے تمام فوجی امداد روک دی تھی جس کے بعد اب یہ اعلان کیا گیا ہے۔ محترمہ Von Der Leyen نے یوروپ کی سیکورٹی کے تعلق سے ایک پانچ نکاتی منصوبہ کے بارے میں بتایا۔
دوسری طرف، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس نے کہا ہے کہ اگر یوکرین کے صدر وولودمی زیلنسکی امن مذاکرات کے لئے سنجیدگی سے خواہش مند ہیں تو یوکرین کے لئے بات چیت کے راستے کھلے ہیں۔
Site Admin | March 4, 2025 9:33 PM
یوکرین کو امریکہ کی جانب سے فوجی امداد روک دیئے جانے کے تناظر میں یوروپی یونین کی سربراہ Ursula Von der Leyen نے یوروپ کی مسلح کاری کیلئے 800 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے