یوکرین پر روس کے ڈرونز اور میزائلوں سے لگاتار کیے گئے حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ روس نے آج یوکرین پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔ اس مہینے کے اس چوتھے بڑے حملے میں 600 ڈرونز اور 26 میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ ملک بھر کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں Lviv، Lutsk اور Chernivtsi سمیت مغربی خطے زیادہ متاثر ہوئے۔ رومانیہ کی سرحد کے قریب Chernivtsi میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی نے شہری بنیادی ڈھانچے کے بڑے پیمانے پر نقصان کا ذکر کرتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
یوکرین کی فضائیہ نے 25 میزائلوں اور 319 شاہد ڈرونز کو مار گرایا، جبکہ مزید 258 ڈرونز کو الیکٹرانک جنگی آلات کے ذریعے ناکام کر دیا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ 155 یوکرینی ڈرونز کو کل مار گرایا گیا تھا، جس میں سے 11 ڈرونز کا نشانہ ماسکو تھا۔ یوکرین میں امریکہ کی فوجی رسد کی بحالی کے درمیان روس کی جانب سے یوکرینی خطے میں حملے تیز ہوگئے ہیں۔
Site Admin | July 12, 2025 9:38 PM
یوکرین پر روس کے ڈرونز اور میزائلوں سے لگاتار کیے گئے حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں